Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں قومی بولرز آسٹریلوی ٹیم کو ایک میچ میں بھی آل آؤٹ نہ کر سکے۔ سیریز میں پاکستانی بولرز صرف 24 وکٹیں حاصل کر سکے جو مجموعی وکٹوں کی آدھی بھی نہیں ہیں۔ پانچ میچز کی سیریز میں یہ پاکستان کی تیسری بدترین کارکردگی ہے۔ 1988 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں پاکستانی بولرز نے صرف 19 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
رواں سال جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز میں پاکستانی بولرز صرف 22 وکٹیں لے سکے تھے۔ سیریز میں عثمان شنواری تین میچز میں پانچ وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔
جنید خان نے تین میچز میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ قومی ٹیم میں کم بیک کرنے والے یاسر شاہ کو پانچ میچز میں صرف 4 وکٹیں مل سکیں۔ عماد وسیم نے پانچ میچز میں تین اور محمد حسنین نے تین میچز میں دو شکار کیے۔