Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی۔ دیموتھ کرونارتنے نے کولمبو کے قریب نشے میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے تھری ویلر گاڑی کو ٹکر مار دی۔ تھری ویلر گاڑی چلانے والا اسپتال میں داخل ہے اور اس کا علاج جاری ہے جبکہ کرونارتنے کو ضمانت پر رہائی ملی گئی ہے۔
دیموتھ کرونارتنے نے اپنی کپتانی کا آغاز شاندار انداز میں کیا تھا۔ ان کی قیادت میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔ دورہ جنوبی افریقہ سے چندیمل کو ڈراپ کر کے دیموتھ کرونارتنے کو قیادت سونپی گئی تھی۔
انھوں نے زبردست انداز میں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست دی اور پہلی مرتبہ جنوبی افریقی سرزمین پر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔