Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Indian Premier League (IPL) 2019

سن رائزرز حیدرآباد کیجانب سے کھیلنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین جونی بیئرسٹو نے آئی پی ایل میں اپنی پہلی سنچری بنا ڈالی۔ انہوں نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 56 گیندوں پر 114 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ جونی بیئرسٹو اور ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل میں سب سے بڑی اوپننگ شراکت قائم کرنے کا ریکارڈ بھی بنا دیا۔ دونوں بیٹسمینوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 185 رنز بنائے۔

سن رائزرز حیدرآباد کے گزشتہ دو میچوں میں بھی جونی بیئرسٹو اور ڈیوڈ وارنر نے 100 رنز سے زائد کی اوپننگ شراکت بنائی تھی اور یہ آئی پی ایل میں پہلا موقع تھا کہ دو اوپننگ بیٹسمینوں نے مسلسل تین میچوں میں 100 رنز سے زائد کی اوپننگ پارٹنرشپ بنائی ہو۔
جونی بیئرسٹو اور ڈیوڈ وارنر کی برق رفتار بیٹنگ کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد نے 231 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں بنگلور کی ٹیم 113 رنز پر ہمت ہار گئی اور حیدرآباد نے 118 رنز سے فتح حاصل کی۔ جونی بیئرسٹو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔