Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گلوبل زلمی لیگ کا ٹائٹل کابل زلمی کے نام اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ میں کابل زلمی کی ٹیم نے مانامہ زلمی کو دس وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی جیتی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ماناما زلمی پہلے کھیلتے ہوئے صرف 70 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کابل زلمی کی جانب سے قریب اللہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کابل زلمی کی ٹیم نے وسیم مندوزئی کے 40 اور ننگیال کے 30 رنز کی بدولت بغیر کسی نقصان کے ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔
اختتامی تقریب میں پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی، ہیڈکوچ محمد اکرم، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ڈپٹی مئیر اسلام آباد ذیشان نقوی نے شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ کھلاڑیوں اور منتظمین نے لیگ کے انعقاد کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے اسے نوجوان کرکٹرز کے لیے بہترین پلیٹ فارم قرار دیا۔ ایونٹ میں سولہ ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی۔