Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی بلےباز گلین میکسویل آج کل زبردست فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ ان کی صلاحیتوں کا اعتراف آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر بھی کر رہے ہیں۔ جسٹن لینگر نے کہا کہ میکسویل کی یہی فارم برقرار رہی تو وہ دن دور نہیں جب وہ کوہلی بن سکتے ہیں۔ آسٹریلوی کوچ نے کہا کہ جدید دور کی کرکٹ میں کوہلی ایک باصلاحیت کھلاڑی ہے جس کی ون ڈے میں اوسط 60 ہے جبکہ میکسویل میں بھی بہت بڑا بیٹسمین بننے کی صلاحیت موجود ہے۔
انھوں نے کہا کہ میکسویل کا خود کا ہدف بھی ایک بہترین ون ڈے پلیئر بننا ہے اور اس کے بعد اچھا ٹیسٹ کرکٹر بننا ہے۔ گلین میکسویل نے پاکستان کے خلاف تیسرے، چوتھے اور پانچویں ون ڈے میں بالترتیب 71، 98 اور 70 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف پانچواں ون ڈے میچ گلین میکسویل کا 100واں میچ تھا۔