Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان تو نہیں ہوا مگر سابق پاکستانی کرکٹرز بازید خان، وقار یونس اور رمیز راجہ نے ورلڈکپ کے لیے اپنی پسندیدہ ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ رمیز راجہ نے اپنی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد سمیت امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، حارث سہیل اور محمد حفیظ کو شامل کیا۔
آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے عابد علی اور سیریز میں دو سنچریاں بنانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھی ان کے پسندیدہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔ حیران کن طور پر رمیز راجہ کی ورلڈکپ ٹیم میں تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک شامل نہیں ہیں۔
انھوں نے فہیم اشرف کو بھی اپنی پسندیدہ ٹیم میں شامل کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے عمر اکمل پر انہوں نے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی کو ترجیح دی۔ شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، حسن علی، شاہین آفریدی اور جنید خان ان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔