Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

علیم ڈار نے ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول قومی ڈیف کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، جب تک فٹ ہوں ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بطورِ امپائر یہ میرا پانچواں ورلڈکپ ہو گا جو کہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔
ورلڈکپ 2019 میں شرکت کے بعد علیم ڈار مسلسل پانچ میگا ایونٹس میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے پہلے پاکستانی جبکہ تیسرے بین الاقوامی امپائر ہوں گے۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار کو سابق آئی سی سی امپائر اسٹیو بکنر کا ٹیسٹ کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لئے بھی تین ٹیسٹ میچز درکار ہیں جس کے بعد علیم ڈار ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ میچوں میں امپائرنگ کرنے والے امپائر بن جائیں گے۔ علیم ڈار اب تک 125 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔