Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان کپ میں پرفارم کر کے انھیں بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ مل سکتی ہے۔ پاکستان ٹیم مینجمنٹ، کپتان اور سلیکٹرز ورلڈکپ کے لیے اہم کھلاڑیوں کو تو چن چکے ہیں مگر اب بھی دو سے تین کھلاڑی ایسے ہیں جنھیں فائنل کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کے لیے 15 اپریل سے لاہور میں تربیتی کیمپ لگایا جائے گا اور اس میں ان کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا جن کی پاکستان کپ میں اچھی پرفارمنس ہو گی۔ اگر ان میں سے کسی کھلاڑی کا ٹیم میں انتخاب کیا گیا تو اس کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہو گی۔
ذرائع کے مطابق کیمپ کے لیے پی سی بی نے ابتدائی طور پر بیس کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے۔ انجری کا شکار محمد حفیظ کی کیمپ میں شمولیت فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہے۔ ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ اور پانچ ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔ شاہین 23 اپریل کو انگلینڈ کے لیے اڑان بھریں گے۔