Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بولر عثمان شنواری نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کے اوپنرز کریز پر جم کر کھیل رہے تھے کہ عثمان شنواری نے 134 کے ٹوٹل پر فنچ کو 53 رنز پر بولڈ کر کے پہلی وکٹ حاصل کی۔
اس کے بعد عثمان شنواری نے عثمان خواجہ کو سنچری مکمل نہ کرنے دی اور انھیں 98 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ فاسٹ بولر نے دس اوورز میں 49 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ورلڈکپ سے پہلے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے عثمان شنواری نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سلیکٹرز کو ورلڈکپ کے لیے دو فاسٹ بولرز کی ضرورت ہے اور ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے عثمان شنواری امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔