Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک دہائی مکمل ہو گئی لیکن ون ڈے فارمیٹ میں شاہینوں کی عرب کے صحراؤں میں کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ پاکستان کو پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں کلین سویپ شکست کا سامنا کرنا پڑا اور قومی ٹیم کی کینگروز کے خلاف سیریز جیتنے کی خواہش پوری نہیں ہو سکی۔
اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کا سسٹم (ڈومیسٹک کرکٹ) بہت اچھا ہے اور یہ ان کی پرفارمنس میں نظر آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے جنہیں موقع دینے کی ضرورت ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ میرے خیال سے بیٹسمینوں کو اعلیٰ سطح پر کرکٹ کھیلنے سے پہلے تین یا چار سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہماری ٹیم کم بیک کرے گی، دورہ انگلینڈ اور ورلڈکپ کیلئے ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔