بھارتی چیف سلیکٹر مناوا پراساد نے کہا کہ انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان 20 اپریل کو کیا جائے گا۔ بھارتی چیف سلیکٹر کہا ہے کہ انھیں پورا بھروسہ ہے جو ٹیم انھوں نے منتخب کی ہے وہ ورلڈکپ جیت کر واپس آئے گی۔ مناوا پراساد نے کہا کہ یہ ٹیم منتخب کرنے کے لیے ہم ڈیڑھ سال محنت کی۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھا کمبی نیشن بنانے کی کوشش کی۔ 12ویں کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہو گا اور بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 5 جون کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ میگا ایونٹ میں پاک بھارت مقابلہ 16 جون کو شیڈول ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کئی مرتبہ اس میچ کے بائیکاٹ کی دھمکی دے چکا ہے جبکہ کچھ سابق بھارتی کرکٹرز نے بھی پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا مطالبہ کیا ہے۔