Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے بیٹسمین عمر اکمل ایک کنسرٹ انجوائے کرنے چلے گئے جس کی ویڈیو بنا کر انھوں نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔ اس کے بعد انھیں ہر طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ قومی ٹیم شکست پر شکست کھا رہی ہے اور عمر اکمل کنسرٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عمر اکمل کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔
انھوں نے اپنے جرم کا اقرار کیا اور ٹیم مینجر طلعت علی کی طرف سے لیے گئے ایکشن کو قبول کیا۔ مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ انھیں اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور انھوں نے اس پر معافی بھی مانگ لی ہے۔
وسیم خان نے کہا کہ عمر اکمل نے جو کیا وہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور نہ ہی اسے نظرانداز کیا جا سکتا تھا۔ عمر اکمل نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی کم بیک سیریز میں پانچوں میچز کھیلتے ہوئے صرف 150 رنز اسکور کیے۔