Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں کلین سویپ شکست کا سامنا کرنا پڑا اور قومی ٹیم کو یہ شکست کینگروز کے ہاتھوں ملی۔ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری تین اور پاکستان کے خلاف مسلسل پانچ ون ڈے میچز جیت کر پہلی بار ایشیا میں مسلسل 8 میچز جیتنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
2007 کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ آسٹریلیا نے مسلسل آٹھ ون ڈے میچز میں فتح اپنے نام کی ہو۔ پانچویں بار ایسا ہوا کہ کسی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کینگروز کے ہاتھوں 0-5 سے شکست ہوئی ہو۔
2019 کے آغاز سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم مشکلات کا شکار نظر آ رہی تھی۔ گزشتہ سال کینگروز کو 13 ون ڈے میچز کھیل کر صرف 2 میں کامیابی ملی جبکہ 11 میچوں میں انھیں شکست کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔