Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے آل راؤنڈر سمت پٹیل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنے 12 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ سمت پٹیل نے یہ کارنامہ کیمبرج شائر کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے انجام دیا۔ انھوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز 2002 میں ناٹنگھم شائر کی جانب سے کیا تھا اور آج تک وہ اسی کاؤنٹی ٹیم سے منسلک ہیں۔
ناٹنگھم شائر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر انھیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز اسکور کر لیتے ہیں تو آپ لیجنڈ کہلوانے کے حقدار ہو جاتے ہیں۔ وہ 2005 میں کاؤنٹی چیمپئن شپ جیتنے والی ناٹنگھم شائر کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔
2010 میں ناٹنگھم شائر نے جب دوبارہ ٹائٹل جیتا تو سمت پٹیل نے چار نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ آل راؤنڈر کا ناٹنگھم شائر کے ساتھ 2020 تک معاہدہ ہے۔
#Nottinghamshire