Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرائسٹ چرچ کی مسجد میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے باعث نیوزی لینڈ انڈر-19 نے اپنا دورہ بنگلہ دیش ملتوی کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین گریگ بارکلے نے بتایا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے بات چیت کے بعد ہم نے اپنی ٹیم کو بنگلہ دیش نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ٹیم کو بنگلہ دیش بھیجنے سے نوجوان کھلاڑیوں کے ذہنوں پر برے اثرات پڑ سکتے ہیں۔
گریگ بارکلے نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے تعلقات بہترین ہیں اور آئندہ دورے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ بنگلہ دیش کی انڈر-19 ٹیم اس سال نومبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ بنگلہ دیش کے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران مسجد پر ہونے والے دہشتگرد حملے میں 50 سے زائد نمازی شہید ہو گئے تھے جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم اس واقعے میں بال بال بچی تھی۔