Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگز میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئی۔ بھارتی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 'میس' بھی برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی اور بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے ایک ملین ڈالرز کی انعامی رقم بھی ملے گی۔ نیوزی لینڈ ٹیم دوسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی اور پانچ لاکھ ڈالرز کی حقدار ٹھہری۔
تیسری پوزیشن پر موجود جنوبی افریقہ کی ٹیم کو دو لاکھ ڈالرز جبکہ چوتھی پوزیشن پر براجمان آسٹریلوی ٹیم کو ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
اس موقع پر ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ 'میس' برقرار رکھنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہ تمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج ہم اس مقام پر ہیں۔ ٹیسٹ رینکنگز میں انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے اور پاکستان ٹیم ساتویں نمبر پر موجود ہے۔