قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے ہمیں ایک بیٹسمین اور ایک فاسٹ بولر باولر مل گیا ہے، اب ہمیں میچ فنش کرنے والے کھلاڑی کی ضرورت ہے اور ورلڈکپ سے پہلے اس پر کام کریں گے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ سیریز میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا اور ہمارے پاس آرام دینے کے لیے اس سے بہتر وقت کوئی نہیں تھا۔ ہیڈکوچ نے کہا کہ شکست سے مورال ضرور گرا مگر اس سیریز سے ہمیں ایک بیٹسمین اور ایک فاسٹ بولر بولر ملا جو ہمارے لیے مثبت پہلو ہے۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے ہمیں ایک ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو میچ کو ختم کر سکے۔ مکی آرتھر نے مزید کہا کہ ٹریننگ کیمپ میں اس پوزیشن کے لیے تقریباََ تین کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے اور امید ہے کہ اس میں کامیاب ہو جائیں گے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ عابد علی ایک باصلاحیت کھلاڑی ہے مگر اسے ٹیم میں آنے کے بعد اندازہ ہو گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کس قسم کا معیار درکار ہو گا۔