Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی نے اپنے فینز کے ساتھ 'اپریل فول' منایا۔ آئی سی سی نے 'اپریل فول' پر ٹویٹس کرتے ہوئے لکھا کہ اب کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل میچز کے دوران اب آپ چھوٹی پتلون میں کھیلتے دیکھ سکتے ہیں، کرکٹ میں ٹاس نہیں ہو گا بلکہ گھر بیٹھے ٹویٹر صارفین فیصلہ کریں گے کہ کون سی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔
اپنے پہلے ٹویٹ میں آئی سی سی نے لکھا وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے قبل کچھ تبدیلیاں لا رہا ہے جس میں نوجوان نسل کے لیے کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق اب کھلاڑیوں کی جرسی پر نہ صرف نمبرز ہوں گے بلکہ ان کے انسٹاگرام ہینڈلز بھی درج ہوں گے۔
آئی سی سی نے یہ بھی کہا کہ اگر درجہ حرارت 35 ڈگری سے اوپر جائے گا تو کھلاڑیوں کو چھوٹی پتلون پہننے کی اجازت ہو گی۔ ان اعلانات کے ساتھ آئی سی سی نے ہیش ٹیگ 'کرکٹ ناٹ ایز یو نو' کا استعمال بھی کیا جس کا مطلب ہے کہ جیسی کرکٹ آپ جانتے ہیں ویسی نہیں۔ شائقین نے ان تجاویز کو پسند کیا اور اصل میں ان پر عملدرآمد کے لیے آئی سی سی پر زور ڈالا۔