Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے مانو ساہنے فوری طور پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈیوڈ رچرڈسن کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ آئی سی سی ترجمان کے مطابق مانو ساہنے گذشتہ چھ ہفتوں سے آئی سی سی کے سابق سی ای او ڈیوڈ رچرڈسن کیساتھ کام کر رہے تھے تاکہ ذمہ داریوں کی منتقلی ہموار انداز میں ہو سکے۔
انھوں نے کہا کہ ڈیوڈ رچرڈسن ورلڈکپ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے جولائی تک آئی سی سی کیساتھ کام کرتے رہیں گے۔ آئی سی سی کے نئے سی ای او مانو ساہنے کا کہنا ہے کہ وہ اس نئے موقع کیلئے پرجوش ہیں جبکہ سابق سی ای او ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ آئی سی سی کیساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا اور مانو ساہنے کیلئے نیک خواہشات ہیں۔