Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دو سال کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے اپنے لیے ایک نئی مشکل کھڑی کر لی۔ عمر اکمل آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانے میں تو ناکام رہے ساتھ ہی ٹیم مینجمنٹ کو بتائے بغیر کنسرٹ میں جانے پر شدید تنقید کا سامنا بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق عمر اکمل چوتھے ون ڈے کے بعد دبئی میں ایک کنسرٹ انجوائے کرنے پہنچ گئے اور خود ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جس میں وہ خوب محظوظ ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل ٹیم مینجمنٹ کو بتائے بغیر کنسرٹ میں گئے تھے۔
ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ ٹیم مینجمنٹ قومی سلیکٹرز سے درخواست کرے گی کہ عمر اکمل کو ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شامل نہ کیا جائے۔ عمر اکمل کی اس حرکت پر پی سی بی نے ان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔