Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگز جاری کر دی ہیں جس میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ 12 درجے ترقی کے بعد 9ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے سیریز میں 451 رنز بنائے۔
عثمان خواجہ چھ درجے بہتری کے بعد 19ویں، گلین میسکویل 10 درجے بہتری کے بعد 23ویں، حارث سہیل 33 درجے بہتری کے بعد 58ویں، عماد وسیم 16 درجے بہتری کے بعد 68ویں اور محمد رضوان 45 درجے بہتری کے بعد 101ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے سیریز کا ایک میچ کھیلنے والے پیٹ کمنز بولرز رینکنگز میں ایک درجے بہتری کے بعد چھٹے، جھے رچرڈسن 9 درجے بہتری کے بعد 38ویں، ایڈم زامپا چار درجے بہتری کے بعد 45ویں اور عماد وسیم 7 درجے بہتری کے بعد 37ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔