Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق پاکستانی کرکٹر اور چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے قومی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف بدترین شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کپتان سرفراز احمد کو آرام دینے کا فیصلہ درست نہیں تھا اور اگر آرام دینا ہی تھا تو سرفراز احمد کو ٹیم کے ساتھ ہی رکھنا چاہیے تھا۔
انھوں نے کہا اگر سرفراز احمد ٹیم کے ساتھ ہوتے تو سیریز میں نتائج بہتر ہوتے اور جن کھلاڑیوں نے پرفارم نہیں کیا وہ ان کی بھی بہتر انداز میں مدد کر سکتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد سے کوئی اتنی خاص کارکردگی نہیں دکھائی۔
اقبال قاسم نے مزید کہا کہ خراب کارکردگی کے باوجود عامر یقیناً ورلڈکپ ٹیم کا حصہ ہوں گے کیونکہ وہ اس وقت پاکستان ٹیم کے سب سے تجربہ کار بولر ہیں اور امید ہے کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں وہ اچھا پرفارم کریں گے۔