Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان نے ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں کلین سویپ شکست کھائی لیکن حیرت انگیز طور پر اس کا اثر پاکستان کی رینکنگ پر نہیں پڑا۔ پاکستان اب بھی ون ڈے ٹیم کی رینکنگز میں چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔ سیریز جیتنے کی صورت میں پاکستان کے پاس رینکنگز میں پانچویں پوزیشن پر جانے کا بہترین موقع تھا لیکن آسٹریلیا نے سیریز میں زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی پانچویں پوزیشن بچا لی۔
آسٹریلیا سے کلین سویپ شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے پوائنٹس کم ہو کر 97 رہ گئے ہیں لیکن اس کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ پانچویں نمبر پر موجود آسٹریلیا نے پاکستان سے پوائنٹس کا فاصلہ بڑھا لیا ہے۔ ون ڈے کی نئی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ کی ٹیم 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ بھارت 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقہ بھی 112 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔