Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم کی 0-5 سے شکست نے پاکستانی شائقین کرکٹ کے دل توڑ دیئے ہیں۔ معروف کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر رمیز راجہ نے بھی اپنے دل کی بھڑاس نکالی اور کہا کہ کلین سویپ شکست پر میرا دل کھٹا ہے، وائٹ واش سے ٹیم کا حوصلہ تو پست ہوا ہی ہو گا اور ساتھ ہی فینز کے دل بھی ٹوٹ گئے ہیں۔
رمیز راجہ نے مینجمنٹ سے ہونے والی غلطیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مینجمنٹ کو اپنے اہم کھلاڑیوں کو آرام دے کر 'بی ٹیم' ہی کھیلانی تھی تو پھر ہوم سیریز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسپن بولنگ کے لیے مددگار پچز بنانی چاہیئے تھیں۔
انھوں نے کہا کہ پوری سیریز میں حکمت عملی کا فقدان نظر آیا، اگر اسپنرز کے لیے پچز بنائی جاتیں تو نتیجہ ففٹی ففٹی ہو سکتا تھا۔ رمیز راجہ کے مطابق بیٹنگ پچز بنانے کی وجہ سے آسٹریلیا کو کافی مدد ملی اور نتیجہ سب کے سامنے ہے۔