Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے لیے دورہ متحدہ عرب امارات یادگار رہا۔ ایرون فنچ نے پاکستان کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں 451 رنز اسکور کیے جس میں دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔ آسٹریلیا کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر وہ سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔
ایرون فنچ نے سیریز کے اختتام پر ایک ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا اور وہ آسٹریلیا کی جانب سے پانچ ون ڈے میچز کی سیریز سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ اس سے پہلے 2016 میں ڈیوڈ وارنر نے جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز میں میں 386 رنز اسکور کیے تھے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرون فنچ اپنی پرفارمنس سے مطمئن نظر آئے۔ انھوں نے کہا کہ یہ انفرادی طور پر ان کی زندگی کی سب بہترین سیریز تھی۔ ایرون فنچ نے کہا کہ ہماری ٹیم گزشتہ دو ماہ سے بہترین کرکٹ کھیل رہی ہے اور یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔