18 سالہ محمد حسنین اپنی بولنگ کا جادو پی ایس ایل فور میں دکھانے میں کامیاب رہے مگر انٹرنیشنل کرکٹ میں وہ خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ اس حوالے سے پاکستان ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد حسنین بہت باصلاحیت بولر ہے جو 150 کی رفتار سے گیند کر سکتا ہے لیکن ابھی اس کے ساتھ ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مکی آرتھر نے محمد حسنین کی فٹنس اور فیلڈنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اپنی فٹنس اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ ذرائع کے مطابق یو اے ای میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے تھے اور محمد حسنین مطلوبہ معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے تھے۔ انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچز میں دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔