Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کو ایک برس بیت چکا۔ اس اسکینڈل میں 12، 12 ماہ کی سزا پانے والے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی پابندی ختم ہو چکی ہے اور وہ پھر سے ٹیم میں واپسی کیلئے پر تول رہے ہیں۔ ایسے میں ایک آسٹریلوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز اور نیتھن لائن دونوں کھلاڑیوں پر سخت برہم تھے اور ڈیوڈ وارنر کو اس سارے منصوبے کا ماسٹر مائنڈ سمجھتے تھے۔
انھوں نے ٹیم مینجمنٹ پر واضح کر دیا تھا کہ اگر پروٹیاز کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ سے ڈیوڈ وارنر کو باہر نہیں کیا گیا تو وہ چاروں اس مقابلے کا بائیکاٹ کر دیں گے۔
اسی رپورٹ کو بنیاد بنا کر ایک مرتبہ پھر ایسی خبریں پھیلائی گئی ہیں کہ وارنر کی واپسی سے کچھ کھلاڑی خوش نہیں ہوں گے تاہم چاروں کرکٹرز کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں اس رپورٹ کو نہ صرف بےبنیاد بلکہ اشتعال انگیز بھی قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وارنر کے ساتھ ہمارے تعلقات پر اٹھائے گئے سوالات درست نہیں، اسمتھ اور وارنر دونوں اب ٹیم میں واپسی کیلئے اہل ہیں۔