Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کی قیادت کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ویرات کوہلی کی ٹیم نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں اور چاروں میں شسکت کا مزہ چکھا۔ آئی پی ایل کے بارہویں ایڈیشن میں ویرات کوہلی کو رنز بنانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انھوں نے چار میچوں میں 19.50 کی بیٹنگ اوسط سے صرف 78 رنز اسکور کیے ہیں۔ اس صورتحال میں سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے ٹویٹر کے ذریعے ویرات کوہلی تک اہم پیغام پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
کمار سنگاکارا نے کہا کہ کوہلی پریشر میں ہے، انھیں خود کو پرسکون کرنے کی ضرورت ہے، بیٹنگ کے دوران خود کو صرف بیٹسمین سمجھیں، رنز اسکور کریں اور اس وقت کپتان کا روپ دھاریں جب وہ فیلڈنگ کرنے جائیں۔