Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے 27 قومی کرکٹرز کی ویزہ درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، حسن علی، فہیم اشرف اور شاداب خان کے ویزے کی درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جن کھلاڑیوں کی ویزہ درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں ان میں عمر اکمل، وہاب ریاض، آصف علی، عابد علی، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کے نام بھی شامل ہیں۔
سلیکشن کمیٹی اور ہیڈکوچ مکی آرتھر واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ انگلینڈ کی ٹکٹ صرف اس کھلاڑی کو ملے گی جو 14 اپریل کو ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں کامیاب ٹھہرے گا۔ عابد علی اور محمد رضوان کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے لیکن دونوں کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا جبکہ ورلڈکپ اسکواڈ میں عمر اکمل کی شمولیت کا امکان انتہائی معدوم ہے۔