Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ سال ساؤتھ افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ کرنے کے الزام میں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ پر پابندیاں لگائی گئیں جو کہ تینوں کرکٹرز مکمل کر چکے ہیں۔ ورلڈکپ کے لیے اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی آسٹریلیا کے اسکواڈ میں واپسی یقینی نظر آ رہی ہے۔
دونوں کرکٹرز بھارت میں جاری انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے میں مصروف ہیں۔ راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنے والے اسٹیو اسمتھ نے ٹیم کے کپتان اجنکیا راہانے سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مجھے بولنگ کا موقع نہیں دیتے۔
ایک انٹرویو میں جب اسمتھ سے پوچھا گیا کہ آپ اجنکیا راہانے کو کوئی پیغام دینا چاہتے ہیں تو انھوں بورڈ پر لکھا کہ 'بوم بوم' کو گیند دیں اور میزبان کو تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاہد آفریدی کا بولنگ ایکشن نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔