Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان فاسٹ بولر میر حمزہ اپنی کاؤنٹی ٹیم سسیکس کی نمائندگی کے لیے انگلینڈ پہنچ چکے ہیں اور انھوں نے اپنی ٹیم جوائن کر لیا ہے۔ میر حمزہ کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ٹو کے افتتاحی میچ میں لیسسٹرشائر کے خلاف ڈیبیو کریں گے جو کہ 5 اپریل سے شروع ہو گا۔
نوجوان فاسٹ بولر پرعزم ہیں کہ کاؤنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کے موقع پر وہ شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وہ اس سال کاؤنٹی چیمپئن شپ کے 11 میچز میں سسیکس کی نمائندگی کریں گے۔
میر حمزہ نے گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جہاں انھیں صرف ایک وکٹ ملی تھی۔ انھوں نے 59 فرسٹ کلاس میچز میں 18.34 کی اوسط سے 282 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
#Pakistan#Sussex