Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عرفان نے ورلڈکپ کو اپنا ٹارگٹ بنا لیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں دراز قامت فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں کافی دیر سے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہا ہوں اور پاکستان ون ڈے کپ میں بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک بار پھر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔ محمد عرفان نے کہا کہ میرا کام گراؤنڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانا ہے اور سلیکشن کا فیصلہ سلیکٹرز کو کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم جس طرح کھیلتی آ رہی ہے، امید ہے پلیئرز ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کریں گے اور گرین شرٹس نے اگر تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کیا تو ورلڈکپ ضرور جیتیں گے۔ 36 سالہ محمد عرفان نے چار ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ انھوں نے آخری مرتبہ ستمبر 2016 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔