Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم کے اہم کھلاڑی تو فائنل ہیں مگر ایک جارح مزاج بیٹسمین کی ضرورت ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیے ہمیں ایک طاقتور بیٹسمین چاہیئے جو اختتامی لمحات میں میچ جتوا سکے۔ آصف علی کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آصف ایک بہت اچھا کرکٹر ہے مگر اسے سمجھنا ہو گا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ کی بیٹنگ میں فرق ہے۔
انھوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں اگر آصف بیس اوورز یا اس کے بعد وکٹ پر آتے ہیں تو انھیں سیکھنا ہو گا کہ ایسی صورتحال میں اننگز کو کس آگے لے کر چلنا ہے۔ مکی آرتھر نے مزید کہا کہ ماضی میں آصف علی نیچے کے نمبرز پر اچھا کھیل چکے ہیں مگر انھوں نے خود اعتراف کیا کہ ان کی حالیہ کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ ہم ان کے ساتھ کام کرتے رہیں گے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ وہ کتنے خطرناک کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔