Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آؤٹ یا ناٹ آؤٹ کے فیصلے کے لیے انگلش کاؤنٹی ٹیم سمرسیٹ نئی ویڈیو ٹیکنالوجی 'وی اے آر' کا استعمال کرے گی۔ ماضی قریب میں انگلش ڈومیسٹک سیزن میں کئی متنازع فیصلے سامنے آئے جس کے بعد سمرسیٹ نے ویڈیو ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔
سمر سیٹ حکام کے مطابق میچ اور لائیو اسٹریم میں تقریباََ دس سیکنڈز کا فرق ہے اور اسی وقفے میں لائیو اسٹریم سے ری پلے دیکھ کر فوری طور پر آؤٹ یا ناٹ آؤٹ کا فیصلہ کیا جائے گا جو کہ ہماری آزمائشی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سمرسیٹ کے مطابق یہ سب کچھ کپتان کی درخواست پر ہی کیا جائے گا جس طرح 'ڈی آر ایس' میں کیا جاتا ہے۔ 'وی اے آر' ویڈیو ٹیکنالوجی فٹبال میچز میں بھی استعمال کی جا چکی ہے اور اب تک کافی کامیاب رہی ہے۔
#Somerset