Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی پی ایل کے بارہویں ایڈیشن کی شروعات راجستھان رائلز کی ٹیم اور کپتان اجنکیا راہانے کے لیے اب تک اتنی اچھی ثابت نہیں ہوئی ہے۔ راجستھان رائلز کی ٹیم کو پہلے ابتدائی تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف رواں سیزن کا چوتھا میچ کھیلتے ہوئے پہلی کامیابی اپنے نام کی۔

تیسرے میچ میں چنائی سپر کنگز کے خلاف سلو اوور ریٹ کی وجہ سے راجستھان رائلز کے کپتان اجنکیا راہانے کو 12 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ یہ آئی پی ایل کے رواں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ ہوا کہ راجستھان رائلز کی ٹیم سلو اوورریٹ کی مرتکب پائی گئی ہو۔
آئی پی ایل میں یہ پہلا موقع نہیں جب کپتان پر اتنی بڑی رقم کا جرمانہ عائد کیا گیا ہو۔ گزشتہ سیزن میں ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما اسی جرم میں پہلے ہی 12 لاکھ روپے سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ راجستھان رائلز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 2 پوائنٹس کے ساتویں نمبر موجود ہے۔