Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ون ڈے کپ کا آغاز راولپنڈی میں ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بلوچستان اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ پاکستان سپر لیگ فور سے ابھر کر سامنے آنے والے کراچی کنگز کے اسپنر عمر خان اور لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پی ایس ایل کی طرح پاکستان کپ میں بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ دونوں بولرز پاکستان کپ میں بلوچستان ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
حارث رؤف نے دس اوورز میں 48 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی تھیں جس میں پنجاب کے کپتان کامران اکمل کی بھی وکٹ شامل تھی۔ واضح رہے کہ حارث رؤف لسٹ اے کرکٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے۔
اسپنر عمر خان نے بھی زبردست بولنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کرنے والے افتخار احمد اور محمد سمیع کی وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ میں بلوچستان کی ٹیم نے پنجاب کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلے کامیابی حاصل کی۔