Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں ناکام رہے۔ انہوں نے پانچ ون ڈے میچوں میں 30 کی اوسط صرف 150 رنز بنائے تھے مگر پاکستان کپ کے پہلے ہی میچ میں عمر اکمل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنا ڈالی۔ پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 294 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کے تین بلے باز صرف 66 کے اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد عمر اکمل اور اویس ضیاء کے درمیان 120 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ اویس ضیاء نے 76 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلی۔
عمر اکمل نے 5 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 136 رنز کی اننگز کھیلی اور بلوچستان کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔ بلوچستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ شاندار سنچری کی بدولت عمر اکمل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔