Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی ون ڈے رینکنگز میں نمبرون ٹیم انگلینڈ کو رواں سال ہونے والے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ انگلینڈ کے اوپننگ بیٹسمین ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ورلڈکپ میں پہلی بار کامیابی کرنے کا سب سے بہترین موقع ہے۔ ایلکس ہیلز نے کہا کہ گزشتہ ورلڈکپ کے بعد سے انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور یقیناً ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے کا بہت فائدہ بھی ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس ورلڈکپ میں ہم کچھ خاص کرنے جا رہے ہیں۔ انگلینڈ نے ورلڈکپ 2015 کے بعد 42 ایک روزہ میچ کھیلے جہاں انہوں نے 30 میں کامیابی حاصل کی اور 9 میچوں میں انگلش ٹیم کو شکست ہوئی جبکہ تین میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔
انگلش ٹیم کے ان بہترین اعدادوشمار میں ایلکس ہیلز کا بھی اہم کردار رہا ہے۔ ورلڈکپ 2015 کے بعد سے انہوں نے 97.72 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2,229 رنز بنائے ہیں اور یہ انگلینڈ کی ورلڈکپ ٹیم کا حصہ بننے کے سب سے مضبوط امیدواروں میں بھی شامل ہیں۔