Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور لیبرون جیمز انگلش فاسٹ بولر لیام پلنکٹ کے لیے مثال بن گئے۔ 34 سالہ لیام پلنکٹ کا کہنا ہے کہ رونالڈو اور لیبرون جیمز نے 30 سال کی عمر کے بعد اپنے کھیل میں سب سے زیادہ کامیابی حاصل کی تھی اور یہی دیکھ کر انہوں نے انگلینڈ کے ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانے کا ہدف سیٹ کر لیا ہے۔
لیام پلنکٹ نے 76 ایک روزہ میچوں میں 116 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں مگر ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز میں وہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے چار ایک روزہ میچوں میں ایک وکٹ ہی حاصل کی تھی۔
لیام پلنکٹ کا کہنا ہے میں گزشتہ تین برسوں میں انگلینڈ کا بہترین بولر ثابت ہوا ہوں اور مجھے امید ہے کہ سلیکٹر میری کارکردگی سے مطمئن ہوں گے، یہ میرے انٹرنیشنل کیریئر کا آخری ورلڈکپ ہو گا اور میری کوشش ہے کہ ٹیم میں جگہ بناؤں اور میگا ایونٹ میں اپنی ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کروں۔