Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لنکن پریمیر لیگ (ایل پی ایل) کو ابتداء سے ہی مشکلات کا سامنا رہا ہے اور گزشتہ برس بھی مختلف مسائل کے باعث سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اس لیگ کو ملتوی کر دیا تھا۔ سری لنکن بورڈ رواں سال اس لیگ کو کروانے کے لیے پرامید ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا نے لنکن پریمیئر لیگ کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال اگست اور ستمبر میں ایل پی ایل ہو گی جس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
کولمبو میں گفتگو کرتے ہوئے موہن ڈی سلوا نے بتایا کہ لنکن پریمیئر لیگ میں پانچ سے چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ رسل آرنلڈ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کا عہدہ جلد سنبھال لیں گے۔ موہن ڈی سلوا نے کہا کہ 2018 میں بھی لیگ کروانا تھی مگر کئی وجوہات کی بناء پر ارادہ ملتوی کر دیا تھا۔