Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے اپنی پہچان بنانے والے فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے کرکٹ میں اینٹری کی کہانی اپنی زبانی سنائی۔ اپنے ایک انٹرویو میں موسیٰ نے بتایا کہ میں نے 2016 میں انڈر-19 اسلام آباد کی طرف سے کھیلا جہاں کافی وکٹیں حاصل کیں اور ٹاپ بولر بنا، اس وقت شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین بھی میرے ساتھ تھے۔
نوجوان فاسٹ بولر نے بتایا کہ اچھی پرفارمنس کے باوجود آگے موقع نہیں ملا مگر میں نے ہمت نہیں ہاری، اسلام آباد کی طرف دوبارہ پرفارم کرتے ہوئے 45 کھلاڑی آؤٹ کیے اور اپنے ریجن میں ٹاپ کیا۔
انھوں نے بتایا کہ پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے اسلام آباد میں کیمپ لگا تھا اور مجھے خرم بھائی نے کال کر کے کیمپ میں بلایا اور بولنگ کرنے کا کہا جہاں وسیم اکرم اور مصباح الحق نے مجھے دیکھ کر میری بولنگ کی تعریف کی اور بالاآخر پی ایس ایل فور میں، میں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی۔