Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے معروف بلےباز عمر اکمل پاکستان کپ میں بلوچستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے افتتاحی میچ میں پنجاب کے خلاف 136 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ تم اچھے پلیئر ہو، پاکستان کپ میں میچز فنش کرو اور اللہ نے مجھے کامیاب کیا۔
اس کے علاوہ عمر اکمل نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنا ماضی یاد نہیں رکھنا چاہتا اور ساری توجہ اپنے مستقبل کی طرف ہے۔
ورلڈکپ کے حوالے سے عمر اکمل نے کہا کہ ٹیم منتخب کرنا کوچ، کپتان اور سلیکٹرز کا کام ہے، میرا کام صرف اور صرف پرفارم کرنا ہے اور آگے جتنے بھی میچ ہوں گے انشاءاللہ میں اچھا سے اچھا پرفارم کر کے اپنی ٹیم کو جتوانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔