Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی مضبوط ڈومیسٹک ٹیم (حبیب بینک) ختم کر دی گئی جس وجہ سے پاکستان کے 22 کھلاڑی بےروزگار ہو گئے ہیں اور اس میں دس ٹیسٹ پلیئرز بھی شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، فہیم اشرف، عمر اکمل، جنید خان، عابد علی اور عمر گل شامل ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی حبیب بینک میں کنٹریکٹ پر نوکری کر رہے تھے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ حبیب بینک کی ٹیم قائد اعظم ٹرافی کی چیمپئن ٹیم ہے اور گزشتہ برس اس نے عمر اکمل اور عابد علی کی شاندار پرفارمنس کے باعث سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کو شکست سے دوچار کیا تھا۔