Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فاسٹ بولر وہاب ریاض پاکستان ٹیم کے ورلڈکپ پلان میں شامل نہیں ہیں مگر پاکستان کپ میں انھوں نے شاندار بولنگ کے ذریعے سلیکٹرز کی توجہ ضرور حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کپ میں فیڈرل ایریاز کے خلاف خیبرپختونخواہ کی نمائندگی کرتے ہوئے وہاب ریاض نے دس اوورز میں 52 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
وہاب ریاض نے احمد شہزاد اور محمد رضوان کی اہم وکٹیں بھی حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کراتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ اچھی ابتداء پر خوش ہوں اور کوشش کروں گا کہ اگلے میچز میں بھی اچھی پرفارمنس دکھا کر پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں۔