Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کپ میں خیبر پختونخواہ نے فتح کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن ٹیم فیڈرل ایریاز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ فیڈرل ایریاز کی ٹیم پہلے کھیلتے 269 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ جواب میں خیبرپختونخواہ کے سلمان بٹ اور عابد علی 55 رنز کے مجموعی اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
عادل امین اور محمد سعد نے اننگز کو سنبھالا اور فتح کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔ دونوں کھلاڑیوں نے مل کر 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ عادل امین 70 اور محمد سعد 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد خوشدل شاہ نے 40 اور سہیل خان نے اہم ترین 25 رنز بنا کر خیبرپختونخواہ کو پاکستان کپ میں پہلی کامیابی دلائی۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل پنجاب کے خلاف کھیلے گی۔