Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایلسٹر کُک کی ریٹائرمنٹ کے بعد انگلش ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں لیجنڈری بیٹسمین جیسا اوپنر نہیں مل سکا ہے اور بار بار ایلسٹر کُک کو انگلش ٹیم میں واپس لانے کے سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ اب ایلسٹر کُک نے خود انگلش ٹیم میں واپسی سے صاف انکار کر دیا ہے۔
ایسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے کیمبرج یونیورسٹی کی ٹیم کے خلاف ایلسٹر کُک نے 150 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تو ایک مرتبہ پھر ان سے ایشز سیریز کے لیے انگلش ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال ہوا۔
ایلسٹر کُک نے کہا کہ انھوں نے انگلینڈ سے اپنا آخری میچ کھیل لیا ہے اور اب واپسی نہیں کریں گے۔ انھوں نے اپنے شاندار کیریئر میں 161 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 33 سنچریوں کی مدد سے 12,472 رنز اسکور کیے۔ وہ ستمبر 2018 میں آخری ٹیسٹ میچ کھیل کر ریٹائر ہو گئے تھے۔