Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں سٹے بازی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ توشار اروٹھے کو سٹے بازی پر جیل کی ہوا کھانی پڑی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کوچ کو سٹے بازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ توشار اروٹھے کو الکا پوری سے ان کے ساتھی سمیت کیفے سے گرفتار کیا گیا جہاں سے مزید 19 لوگوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔
گرفتار افراد سے 21 موبائل فونز، کئی گاڑیاں اور پراجیکٹر سمیت اہم چیزیں برآمد ہوئیں۔ حراست میں لئے گئے تمام افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ویمن ٹیم کے سابق کوچ توشار اروٹھے کنگز الیون پنجاب اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ میں سٹے بازی کر رہے تھے۔