Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرپٹ عناصر ہو جائیں ہوشیار۔ ورلڈکپ سے پہلے آئی سی سی نے اہم فیصلہ کر لیا۔ آئی سی سی نے کرپشن کی روک تھام کے لیے انٹرپول کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل مینجر ایلکس مارشل نے لیون میں انٹرپول حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔
ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ انٹرپول دنیا بھر میں 194 ممالک کے ساتھ کام کر رہی ہے اور انٹرپول کے ساتھ کام کرنے کے بعد یقیناََ کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
انٹرپول کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جوز ڈی گارشیا کا کہنا ہے کہ کھیل دنیا میں لوگوں کو ملانے کا ذریعہ ہیں اور کرپٹ عناصر اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، ہم آئی سی سی کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور ایسے عناصر کو روکنے کی کوشش کریں گے۔