Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لستھ ملنگا کو سری لنکن کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتے ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ کے بجائے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کی اجازت دی اور انھوں نے رواں آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی بھی کی مگر سری لنکن فاسٹ بولر نے اچانک اپنا فیصلہ تبدیل کر کے سری لنکا کا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔

ممبئی انڈینز کے بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک پریس کانفرنس کرنے آئے تو ان سے بھی ملنگا سے متعلق سوال۔ تاہم ڈی کوک نے کہا کہ لستھ ملنگا کی دستیابی کے بارے میں انھیں کچھ معلوم نہیں ہے۔
سری لنکا کے چیف سلیکٹر اشانتھا ڈی میل کا کہنا ہے کہ لستھ ملنگا کل تک سری لنکا پہنچ جائیں گے اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے لستھ ملنگا کو نہیں بلایا بلکہ انھوں نے خود یہ فیصلہ کیا ہے۔