Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے نیوزی لینڈ نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ کین ویلیمسن نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹام بلنڈل کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں کپتان کین ویلیمسن، مارٹن گپٹل، ہنری نکولز، روس ٹیلر، ٹام لتھم، کولن منرو اور ٹوم بلنڈل شامل ہیں۔
جمی نیشام، کولن ڈی گرانڈہوم اور مچل سینٹنر بطور آل راؤنڈر ٹیم کا حصہ ہیں۔ بولرز کی بات کریں تو ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری، لوکی فیرگوسن، ٹرینٹ بولٹ اور اش سوڈھی نے ٹیم میں جگہ بنائی۔
کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم ایک متوازن اسکواڈ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور امید ہے کہ ٹیم میگا ایونٹ میں اچھا پرفارم کرے گی۔ گزشتہ ورلڈکپ کی فائنلسٹ کیوی ٹیم یکم جون کو سری لنکا کے خلاف میچ سے اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز کرے گی۔